اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز اور مجاہد عالم دین شیخ باقر النمر کے بھائی اور وکیل محمد النمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی عدلیہ کا شیخ باقر النمر پر اسلحہ رکھنے اور دوسروں کو اسلحہ رکھنے پر اکسانے کا الزام درست نہیں ہے- انھوں نے شیخ باقر النمر کو پھانسی دینے کے سلسلے میں آل سعود حکومت کی حقیقی نیت اور ارادے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت انھیں پھانسی دینے کے فیصلے پر قائم ہے لیکن شیخ باقر النمر اپنی رائے اور نظریات پرامن طور پر بیان کرتے تھے- انہوں نے کہا کہ شیخ باقر النمر کے لئے پھانسی کی سزا سنانا ناقابل قبول ہے- ان کا کہنا تھا کہ شیخ باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کے علاقے کے لئے انتہائی منفی نتائج برامد ہوں گے-
.......
/169